ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹا ہوتا :عظمیٰ بخاری

ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹا ہوتا :عظمیٰ بخاری

پنجاب کو کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں، دوسرے صوبوں کی مدد کیلئے حاضر ہیں خیبر پختونخوا میں بھی دہشتگردی کے خاتمے اور ترقی کا دور شروع ہوگا: وزیراطلاعات

لاہور (نیوزایجنسیاں )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے ، جس کا مقصد ڈالرز کمانا ہے ۔ اس جماعت کے رہنماؤں کی اپنی موجیں لگی ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے اپنی ہی جماعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ پنجاب الحمدللہ بی آر ٹی، گرین بسوں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پورے ملک کی قیادت کر رہا ہے ۔ ماضی میں انہی بسوں کو جنگلہ بس قرار دینے والے آج ان کی افادیت اور ضرورت کو نظرانداز نہیں کر سکتے ۔ پنجاب کو اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے کچھ لینے یا مانگنے کی ضرورت نہیں، تاہم اگر کسی دوسرے صوبے کو مدد کی ضرورت ہو تو پنجاب اس کے لیے حاضر ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ خیبر پختونخوا میں چوریوں اور نااہلی کا خاتمہ ہوگا، دہشت گردی پر قابو پایا جائے گا اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...