خیبر پختونخوا :غیر قانونی تقرریوں کے الزامات پر طبی مراکز سے 30ڈاکٹرز فارغ
پشاور (اے پی پی)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے جعلی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل رجسٹریشن اور غیر قانونی تقرریوں کے سنگین الزامات پر صوبے کے مختلف طبی مراکز میں تعینات 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق یہ فیصلہ تمام متعلقہ ڈاکٹروں کی جمع کردہ وضاحتوں، پیش کردہ شواہد اور تفصیلی انکوائری رپورٹس کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے ۔ کارروائی سے قبل ان تمام ڈاکٹروں کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے ۔ اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ برطرف کیے گئے ڈاکٹروں سے دورانِ ملازمت ملنے والی تنخواہوں اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی بھی قانونی طریقے سے کی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments