عملی اقدامات سے عوام کو تبدیلی دکھانا چاہتے :گورنر پختونخوا
پولیس کی خالی اسامیوں پر تعیناتی کی ہدایت کردی، جلد مسئلہ حل کیا جائے آٹے کی قلت دور کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے :فیصل کریم کنڈی
پشاور(اے پی پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کو متعدد مسائل اور چیلنجز درپیش ہیں جن کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ واضح کر دیا کہ صوبے کی پالیسی قندھار یا افغانستان سے نہیں بلکہ اسلام آباد سے طے ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وہ اگر مگر کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو تبدیلی دکھانا چاہتے ہیں۔ صوبے میں پولیس کی خالی اسامیوں پر تعیناتی کے لیے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ خالی نشستوں کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ۔ صوبے کے تمام اضلاع میں امن کے قیام کے لیے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے آٹے کی قلت کو بھی اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments