ڈی آ ئی خان میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری اور عوامی اجتماعات پر پابندی
پشاور (اے پی پی)ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا جس کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، عوامی اجتماعات، جلسے ، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر حکمت اﷲ کی جانب سے جاری حکم نامے کے تحت پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور 11 نومبر 2026 تک برقرار رہیں گی۔ اسلحے کی نمائش، عوامی شاہراہوں پر خیمے نصب کرنے اور عارضی ڈھانچے قائم کرنے پر بھی پابندی ہو گی ، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments