پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل،کل سے اطلاق

پنجاب کے سرکاری سکولوں کے  اوقات کار تبدیل،کل سے اطلاق

لاہور (خبر نگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار موسم کی تبدیلی کے پیش نظر تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق کل سے ہوگا۔ یہ شیڈول 31 مارچ 2027 تک نافذ رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یک وقتی سکول پیر سے جمعرات صبح 8 بج کر 45منٹ پر کھلیں گے اور دوپہر ایک بج کر 30منٹ پر چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے 12بجے ہوگی۔دوہری شفٹ والے سکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8 بج کر  45 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گی جبکہ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ ساڑھے 12 بجے ختم ہوگی۔دوسری شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگی اور شام ساڑھے 4 بجے چھٹی ہوگی۔ جمعہ کے روز دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے شروع ہو کر شام ساڑھے 4 بجے ختم ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...