الیکشن کمیشن کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات پرانے قانون کے تحت کرانے کا عندیہ:کیس21اکتوبر کو مقرر
سیکرٹری داخلہ و چیف کمشنر اسلام آباد کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کیا جائے :الیکشن کمیشن، سماعت کے بعد شیڈول اجرا کی تجویز آرڈیننس 2026کی میعاد ختم، حکومت نے قانون سازی نہیں کی، حلقہ بندیاں مکمل، حتمی فہرستیں شائع کر دی گئیں:بریفنگ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پرانے قانون کے تحت کرانے کا عندیہ دیا اور کہا کہ کیس 21اکتوبر کو مقرر کیا جائے ، سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کیا جائے ، آرڈیننس 2026کی میعاد ختم ہو چکی ہے ، وفاقی حکومت نے قانون سازی نہیں کی، سماعت کے بعد شیڈول اجرا کی تجویز ہے ، حلقہ بندیاں مکمل اور حتمی فہرستیں گزشتہ روز شائع کر دی گئیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ قائمہ کمیٹی نے 3ستمبر 2026 کو ضروری قانون سازی کی منظوری دی مگر قانون سازی سے قبل 6ستمبر 2026 کو مذکورہ آرڈیننس کی میعاد ختم ہوگئی، وزارت قانون نے وزارت داخلہ کو ڈرافٹ رولز واپس کردیئے کہ آرڈیننس کے تحت قواعد و ضوابط بنانے والی اتھارٹی موجود نہیں۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے فیصلہ کیا کہ 21اکتوبر 2026 کو کیس باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ، سیکرٹری وزارت داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کیا جائے کہ الیکشن کمیشن کی معاونت کریں، اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2026 کی میعاد ختم ہو چکی اور وفاقی حکومت نے قانون سازی نہیں کی لہذا کیوں نہ الیکشن کمیشن اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت اسلام آباد میں الیکشن کرا دے ۔ الیکشن کمیشن میں پرانے بلدیا تی قانون (ICT Local Government Act 2015) کے تحت الیکشن شیڈول باقاعدہ سماعت کے بعد جاری کرنے کی تجویز ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments