چینی سرمایہ کارپاکستان میں پیداواری صنعتی یونٹس قائم کریں ،احسن اقبال

چینی سرمایہ کارپاکستان میں پیداواری  صنعتی یونٹس قائم کریں ،احسن اقبال

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے (سی پیک 2.0) میں صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ۔چینی سرمایہ کارپاکستان میں پیداواری اور صنعتی یونٹس قائم کریں ۔

 چین کے سنکیانگ حکومت کے سینئر مشیر یوان جیان من کی قیادت میں کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ کاروباری روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیں پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکنامسٹس کی 39ویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خودمختاری اپنی ترقی کے وسائل خود کمانے کی صلاحیت سے وابستہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...