موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ناگزیر،مصدق ملک

 موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ناگزیر،مصدق ملک

پاکستان ماحولیاتی تحفظ کیلئے عالمی شراکت داری کا حامی، آرکٹک سرکل اسمبلی سے خطاب

 ریکجاوک (دنیا نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبد یلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون اور سائنسی تحقیق ناگزیر ہے ۔آئس لینڈ میں آرکٹک سرکل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا پاکستان گلیشیئرز کے پگھلاؤ، سطح سمندر میں اضافے اور شدید موسمی واقعات سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے ۔ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے سائنس دانوں اور پالیسی سازوں کے درمیان رابطے مضبوط بنانا ضروری ہیں ، پاکستان موسمیاتی انصاف اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے عالمی شراکت داری کا حامی ہے۔ اور موسمیاتی تبدیلی کے حل کے لیے تحقیق، علم اور ٹیکنالوجی تک منصفانہ رسائی ضروری ہے ، انہوں نے عالمی محققین اور طلبہ کے رابطے کے لیے ورچوئل گرین یونیورسٹی کی تجویز بھی پیش کی ۔ مصدق ملک نے مزید کہا کہ موسمیاتی ٹیکنالوجی اور ماحول دوست کاروبار کے فروغ کے لیے عالمی سرمایہ کاری اہم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...