غربت خاتمہ کیلئے پائیدار معاشی مواقع کی فراہمی ناگزیر ،گیلانی

غربت خاتمہ کیلئے پائیدار معاشی مواقع کی فراہمی ناگزیر ،گیلانی

خواتین کو بااختیار بنانا معاشی ترقی کیلئے ضروری ،چیئرمین سینیٹ ، کانفرنس سے خطاب

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے محض فوری امداد کافی نہیں بلکہ پائیدار معاشی مواقع کی فراہمی بھی ناگزیر ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار’’جامع اور مستحکم معاشی خودمختاری اور ترقی-غربت سے خوشحالی تک‘‘ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  چیئرمین سینیٹ نے دُخترانِ پاکستان ایکسیلینس ایوارڈز حاصل کرنے والی خواتین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا نہ صرف انصاف کا تقاضا بلکہ پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے ۔ تقریب میں خواتین پارلیمنٹیرینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے انہیں شیلڈز بھی پیش کیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...