وزیر خوراک کی نجی کمپنیوں کو گندم بیج کے نرخ کم کرنیکی ہدایت

وزیر خوراک کی نجی کمپنیوں کو گندم بیج کے نرخ کم کرنیکی ہدایت

راناتنویر حسین سے نجی بیج کمپنیوں،این ایس ڈی آر اے کے نمائندوں کی ملاقات

 اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے نجی بیج کمپنیوں اور نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایس ڈی آر اے ) کے نمائندوں نے ملاقات کی جس میں گندم کے بیج کی قیمتوں اور بین الصوبائی نقل و حرکت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے نجی بیج کمپنیوں سے کہا کہ وہ گندم کے بیج کی قیمتوں میں کمی کریں تاکہ کسان اسے باآسانی خرید سکیں۔ انہوں نے این ایس ڈی آر اے کو ہدایت کی کہ گندم کے بیج کی بین الصوبائی نقل و حرکت ہموار بنائی جائے ۔ اجلاس میں بیج کی لاگت کم کرنے اور صوبوں کے درمیان بلاتعطل فراہمی کے ذریعے کسانوں کو سہولت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ گندم کی بروقت بوائی اور قومی غذائی تحفظ کو تقویت دی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...