صدر سے فرانس ، سعودیہ کے نامزد سفرا کی ملاقات ، اسناد پیش کیں
تعیناتی پر سفیروں کو مبارکباد ،سفارتی فرائض میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
اسلام آباد (این این آئی، نامہ نگار )صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں فرانس کے نامزد سفیر ژاں نوئل پواغیے اور سعودی عرب کے نامزد سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں نامزد سفرا نے اسناد سفارت پیش کیں ، صدر مملکت نے دونوں سفیروں کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور ان کے سفارتی فرائض میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، دریں اثنا صدر مملکت نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے وہ پاکستان کی ترکیہ میں نامزد سفیر آمنہ بلوچ سے گفتگو کے دوران کررہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments