آئینی عدالت:پی پی ایس سی کے کامیاب 123امیدوار بحال
پرچے امتحان کے بعد برآمد، شوکاز دیا نہ موقف سنا گیا:کمیشن کا مؤقف مسترد رسک الاؤنس عملی پولیس ڈیوٹی کرنے والوں کا حق:فیصلہ، درخواست خارج
اسلام آباد (حسیب ریاض ملک)وفاقی آئینی عدالت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحانات میں کامیاب 123 امیدواروں کی درخواستیں منظور کر کے ان کا سٹیٹس بحال کر دیا اور کمیشن کا مؤقف مسترد کر دیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ لیک پرچے امیدواروں کے امتحانات کلیئر کرنے اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سفارشات جاری ہونے کے بعد برآمد ہوئے ۔ ملازمت سے ہٹانے سے قبل انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے گئے اور نہ ہی ان کا مؤقف سنا گیا۔ علاوہ ازیں وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ رسک الاؤنس کا حق صرف ان یونیفارم پولیس اہلکاروں کو حاصل ہے جو فعال اور عملی پولیس ڈیوٹی انجام دیتے ہیں، عدالت نے خیبر پختونخوا پولیس کے انتظامی عملے کو رسک الاؤنس دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ ملازمین کی درخواست خارج کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments