اسلامی نظریاتی کونسل کا 247واں اجلاس آ ج طلب
اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کونسل کا 247واں اجلاس آج طلب کر لیا۔
جس میں مذہبی چینلز کو لائسنس / این او سی کے معاملہ،مسلم عائلی قوانین ترمیمی بل،خصوصی وراثتی ٹربیونلز کے قیام کی تجویز سمیت لفظ \"محمد اور احمد\" کی درست املا کے نوٹیفکیشن کی وضاحتاز وزارت مذہبی امور اور رٹ پٹیشن نمبر 55956/2020 میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نابالغ بچوں اور بیویوں کے گزشتہ عرصہ کے نان نفقہ کی وصولی پر قانون میعاد سماعت، 1908کے آرٹیکل 120کے اطلاق کی شرعی حیثیت بارے استفسار اور قادیانیوں کی کتاب کی اشاعت پر پابندی کے حوالے سے معاملات زیر بحث لا ئے جا ئینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments