سانحہ پشاور:غفلت برتنے پر حکام کیخلاف بھی کارروائی کی جائے :پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

 سانحہ پشاور:غفلت برتنے پر حکام کیخلاف بھی کارروائی کی  جائے :پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے پر یہ مطالبہ کیا ہے کہ ان متعلقہ حکام کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔۔۔

 جن کی غفلت کے باعث ایک خستہ حال اور گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی عمارت سکول کے طور پر کام کرتی رہی۔ایک بیان میں فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ اگر غفلت برتنے والوں کو سزا نہیں دی گئی، تو ایسے سانحات دوبارہ رونما ہوں گے ۔واقعے کی ایک مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ یہ جائزہ لیا جا سکے کہ آیا تعمیراتی ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی تھی اور کیا اس عمارت کا سکول رجسٹریشن پر کبھی معائنہ کیا گیا تھا یا نہیں۔کاشف مرزا نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات میں نہ صرف عمارت کے مالک بلکہ ان حکام کا بھی تعین کیا جانا چاہیے جنہوں نے ایک خستہ حال عمارت میں سکول چلانے کی اجازت اور این او سی جاری کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...