سرمایہ کاروں کو ہراسانی سے تحفظ دینے کیلئے نیب کمیٹی قائم

  سرمایہ کاروں کو ہراسانی سے تحفظ دینے کیلئے نیب کمیٹی قائم

ڈپٹی چیئرمین نیب سربراہ ،پراسیکیوٹر جنرل ، ڈی جی آپریشنز ارکان میں شامل کمیٹی سرمایہ کاری سے متعلق درخواستوں، شکایات کو پراسس کرائے گی،نیب کا اعلامیہ

 اسلام آباد (این این آئی)نیب نے سرمایہ کاروں کو ہراسانی سے تحفظ دینے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق نیب کی کمیٹی سرمایہ کاروں کو اقتصادی ترقی کے لیے مکمل ادارہ جاتی تعاون فراہم کرے گی۔ڈپٹی چیئرمین نیب کمیٹی کے چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل ممبر ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل اے اینڈ پی، بزنس فیسیلی ٹیشن سیل کے نمائندے اور متعلقہ چیمبر آف کامرس کے نمائندے کمیٹی کے ارکان ہوں گے ۔ کمیٹی سرمایہ کاروں کو سہولت اور پروٹیکشن پلان کے تحت حاصل حقوق کی مانیٹرنگ، سرمایہ کاروں کی شکایات کو متعلقہ محکموں کے درمیان مربوط رابطے کے ذریعے تیز بنیادوں پر حل کروائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری سے متعلق درخواستوں اور شکایات کو پراسس کروائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...