ہر شہری کو محفوظ سستی خوراک فراہم کرنا ناگزیر : صدر/ وزیراعظم

 ہر شہری کو محفوظ سستی خوراک فراہم کرنا ناگزیر : صدر/ وزیراعظم

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سائنسی تحقیق، جدید زرعی طریقوں ،مؤثر آبی انتظام کی ضرورت حکومت بہتر بیجوں سے زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے پُرعزم ، عالمی یوم خوراک پر پیغامات

 اسلام آباد (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یوم خوراک پر اپنے پیغامات میں غذائی تحفظ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی معاونت پر زور دیا ہے صدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت، زمین کی زرخیزی میں کمی اور پیداواری لاگت میں اضافے جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سائنسی تحقیق، جدید زرعی طریقوں اور مؤثر آبی انتظام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو محفوظ، معیاری، غذائیت سے بھرپور اور سستی خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔

حکومتوں، محققین، نجی شعبے اور عالمی شراکت داروں کو غذائی تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت زرعی تحقیق، بہتر بیجوں، جدید مشینری، ڈیجیٹل نظام اور پانی کے مؤثر استعمال کے ذریعے زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے ، انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی، زرعی اجناس کی ذخیرہ کاری، پراسیسنگ اور عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں، کسانوں، محققین اور نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ پائیدار غذائی نظام اور ملکی خودکفالت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...