دنیا کیساتھ مضبوط تعلقات کیلئے سفارتی روابط ناگزیر،چیئرمین سینیٹ
یوسف رضا گیلانی سے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات، خارجہ پالیسی آگے بڑھانے پر زور
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پارلیمانی سفارت کاری اور باضابطہ سفارتی ذرائع کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سیکرٹری خارجہ کا خیرمقدم کیا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عاصم افتخار احمد کا سفارتی تجربہ اور پیشہ ورانہ مہارت پاکستان کے خارجہ پالیسی کے مقاصد کے حصول اور قومی مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مسلسل سفارتی روابط، تعمیری مکالمہ اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون ناگزیر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments