چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دیاگیا
اسلام آباد (دنیا نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں اِنر ٹیمپل کی جانب سے آنریری بینچر کا اعزاز دیا گیا۔
سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے لندن میں اِنر ٹیمپل کی بینچرز نائٹ تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا اعزازی بینچر کے طور پر خیرمقدم کیا گیا۔ تقریب کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے عدالتی و قانونی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے ، عدالتی استعداد کار میں اضافے ، مقدمات کے انتظام اور عدالتی فیصلے تحریر کرنے کے طریقہ کار اور معیار کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانونی اخلاقیات اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments