بلاول سے لیگی،پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

بلاول سے لیگی،پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد (دنیا نیوز) چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

 سابق وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ان سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو سے مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر خرم دستگیر خان نے بھی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہو ئی ، پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما ارباب عالمگیر خان اور ارباب زرک خان نے بھی بلاول سے ملاقات کی جس میں صوبہ کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔بلاول بھٹو سے قومی اسمبلی کے رکن عبدالقادر گیلانی نے بھی ملاقات کی اور ملتان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...