ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اختراعی حل ناگزیر،مصدق ملک
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برا ئے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا پاکستان اور جرمنی کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے ، گرین سٹارٹ اپس کے فروغ اور پائیدار ٹیکنالوجی کی تیاری کے لیے تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون بڑھاناہو گا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے جدید تحقیقی نظام اور اختراعی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پائیدار کاروباری مواقع پیدا کرنے اور گرین سٹارٹ اپس کے فروغ کے لیے ایک نئی کاروباری تحریک شروع کرنے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب سمیت متعدد سنگین ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے ایسے اختراعی حل تیار کرنا ضروری ہیں جو مقامی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر بھی قابل عمل ہوں۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ جرمنی کے دونوں حصوں کا دوبارہ متحد ہونا عوامی عزم، محبت اور باہمی یکجہتی کا مظہر ہے ۔ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جرمنی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہوں نے اس کے پرامن اتحاد کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments