سرکاری حج سکیم ، واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی میں 3دن باقی
درخواست کی منسوخی سے بچنے کیلئے 20اکتوبر سے قبل واجبات ادا کرانیکی ہدایت
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ترجمان وزار ت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے لیے حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی میں 3دن باقی ہیں ، عازمین حج دوسری قسط کی ادائیگی 20اکتوبر سے قبل مکمل کر لیں ورنہ درخواست منسوخ ہو سکتی ہے ،ا دائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا حج پورٹل یا پاک حج موبائل ایپ کا استعمال کریں ،حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر کے ڈاکٹر سے تصدیق کروانا اور حج پورٹل پر دوبارہ اپلوڈ کرنا بھی لازم ہے ۔ نئی معلومات اور ہدایات کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ پاک حج ایپ لازمی استعمال کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments