پنکی منشیات برآمدگی کے مزید 2مقدمات میں عدم شواہد پر بری

 پنکی منشیات برآمدگی کے مزید 2مقدمات میں عدم شواہد پر بری

کراچی (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو منشیات برآمدگی کے مزید 2مقدمات میں عدم شواہد کی بنا پر بری کر دیا۔

 عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی اور گزری میں درج مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں، مقدمے میں ملزمہ کا بھائی ناصر رواں برس فروری میں پہلے ہی بری ہوچکا ہے ، جبکہ گزری تھانے کے مقدمے میں 2 شریک ملزمان گزشتہ برس جولائی میں بری ہوچکے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے ویمن جیل سے رہا کردیا جائے ۔ انمول عرف پنکی اب تک منشیات برآمدگی کے 5 مقدمات میں بری ہوچکی ہے ، جبکہ17 مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...