خیبر پختونخوا :خستہ حال سکولوں میں تدریسی عمل روک دیا گیا

 خیبر پختونخوا :خستہ حال سکولوں میں تدریسی عمل روک دیا گیا

ڈی ای اوز، ہیڈماسٹرز سکول ہیڈز کو خستہ حال سکولوں کی نشاندہی کی ہدایت متبادل انتظامات کی ہدایت ، سٹرکچرل سروے سی اینڈ ڈبلیو کے انجینئرز کرینگے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) خیبرپختونخوا میں خستہ حال سکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کے احکامات جاری کرد ئیے گئے ،محکمہ ابتدائی وثانو ی تعلیم نے خستہ حال سکولوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس میں ڈی ای اوز، ہیڈماسٹرز اور سکول سربراہان کو خستہ حال سکولوں کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے ،اس کے علاوہ خطرناک اور خستہ حال عمارتوں میں تدریسی عمل فوری روکنے اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی مشاورت سے متبادل انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ، نوٹیفکیشن کے مطابق خطرناک قرار د ئیے گئے سکو لز کا سٹرکچرل سروے سی اینڈ ڈبلیو انجینئرز کریں گے ۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ پشاور کی نگرانی میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور مدارس کی عمارتوں کے معائنے کا آغاز کر دیا گیا ،ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور طلبہ کے محفوظ مستقبل اور تعلیمی اداروں میں ضروری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...