برسی منائی گئی
اسلام آباد (اے پی پی) معروف طبی ماہر اور سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کی برسی ہفتہ 17 اکتوبر کو منائی گئی۔ وہ 20 جنوری 1920 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔
قیام پاکستان کے بعد حکیم سعید کراچی منتقل ہو گئے اور ہمدرد دواخانہ کی بنیاد ڈالی۔ بعد ازاں انہوں نے ہمدرد یونیورسٹی بھی قائم کی۔ انہوں نے اسلامی دنیا اور پاکستان کے لیے اہم خدمات انجام دیں اور مذہب اور طب و حکمت پر 200 سے زائد کتب بھی تصنیف و تالیف کیں۔ حکیم محمد سعید کو 17 اکتوبر 1998 کو کراچی میں شہید کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments