ٹی ٹی پی کی پریس ریلیز معنی خیز
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چودھری نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی پی ٹی آئی کے حق میں پریس ریلیز بہت کچھ بتا رہی ہے، تاریخ اس دستاویز پر خود مہر ثبت کریگی۔
ٹی ٹی پی نے کبھی کسی دوسری سیاسی جماعت کے حق میں پریس ریلیز نہیں دی، پی ٹی آئی کے حق میں کیوں دی؟ ہم بہت دیر سے کہہ رہے ہیں کہ ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی نہ کوئی مشترک مفاد ضرور ہے ، گیارہ سال میں پی ٹی آئی کے کسی قومی یا علاقائی رہنما پر دہشت گردی نہیں ہوئی، ٹی ٹی پی، بی ایل اے ہو یا کوئی اور دہشت گرد گروہ، نام لیکر مقابلہ کرنا ہوگا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جڑانوالہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وفاق نے دہشت گردی کے خلاف تعاون کیلئے خیبر پختونخوا حکومت سے آخری حد تک رابطے کیے ،گورنر راج سیاست کیلئے نہیں، دہشت گردی کے خلاف ایک انتظامی اقدام ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک جماعت کی نہیں، پوری ریاست کی جنگ ہے ،یہ تاریخ کا حصہ ہے کہ معدنیات نکالنے کیلئے ایمرجنسی نہیں، امن اور محفوظ راستے درکار ہوتے ہیں ،جہاں لوگ گاڑی، موٹر سائیکل اور پیدل نہیں گزر سکتے ، وہاں معدنیات کا کاروبار کیسے ہوگا؟ پہلے اپنے آپکو اصلی ثابت کریں، پھر دوسروں کو جعلی کہنے کی بات کریں ،نیشنل ایکشن پلان پر دوبارہ مل کر عمل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments