توہین قرآن، رسالت 4 ملزموں کو سزائے موت، عمرقید
لاہور(کورٹ رپورٹر)سیشن کورٹ لاہور نے چار ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور عمر قید کی دونوں سزائیں سنا دیں۔
عدالت نے شعیب ،ارسلان اکرم ،ثاقب علی اور حسن رضا کو سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنائیں، ملزموں پر توہین رسالت، توہین قرآن سمیت دیگر الزامات تھے ،ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے کیس کا فیصلہ سنایا ،این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments