شہباز شریف کابانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ وکلاسے دلائل طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ میں شہباز شریف کے وکلا سے متفرق درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اڈیالہ جیل میں متفرق درخواست پر دلائل دئیے ، ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے دعویٰ پر سماعت کی ۔ دعویٰ میں مؤقف تھا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ، شہباز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف نے دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments