بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
اسلام آباد (دنیا نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست پر سماعت29 اکتوبر کو ہوگی۔سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق ستمبر میں فی یونٹ اوسط فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے فی یونٹ تھا، ستمبر میں فی یونٹ اوسط فیول لاگت 10روپے 2 پیسے تک پہنچ گئی، ستمبر میں مقامی کوئلے سے 7 ارب 95 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں ڈسکوز نے 12ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments