160 اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرز کی بھرتی کیلئے ایف پی ایس سی کو مراسلہ

160 اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرز کی بھرتی کیلئے ایف پی ایس سی کو مراسلہ

2009 کے بعد براہ راست کوٹے پر بھرتی نہیں ہوئی، ملک بھر کے فیلڈ دفاتر بھی شامل

اسلام آباد (ایس ایم زمان) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے گریڈ 17 کے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرز کی 160 خالی اسامیوں پر بھرتی کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے کے مطابق 2009 کے بعد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر میں براہ راست کوٹے کے تحت اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرز کی خالی اسامیوں پر بھرتی نہیں کی گئی۔ ایف پی ایس سی سے کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان سمیت ملک بھر کے فیلڈ آڈٹ دفاتر میں ان اسامیوں پر تقرری کے لیے امتحان منعقد کیا جائے ۔مراسلے کے ساتھ بھرتی کا عمل شروع کرنے کے لیے ضروری دستاویزات بھی ارسال کر دی گئی ہیں جن میں سرپلس پول کا این او سی، اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرز کے بھرتی قواعد و ضوابط کی تصدیق شدہ نقل، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ کے دستخط شدہ ایف پی ایس سی ریکوزیشن فارم، کوٹے کی تقسیم اور خالی اسامیوں کے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹس شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...