دہشتگردی ، مولانا کا مؤقف اسٹیبلشمنٹ کو قبول نہیں : سیٹھی

دہشتگردی ، مولانا کا مؤقف اسٹیبلشمنٹ کو قبول نہیں : سیٹھی

مولانا کوامید تھی کے پی میں گورنر شپ نہیں تو کوئی رول ملے گا،انہیں باہررکھاگیا رانا ثنا مولانا سے تعلقات بگاڑنا نہیں چاہتے :’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجریہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن دکھی ہیں،پوچھنا سوال یہ بنتا ہے کہ مولانا کیوں دکھی ہیں،آج جو انہوں نے پوزیشن لی ہوئی ہے ، یہ کیوں لی ہوئی ہے ؟، پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ’’میں گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا بات یہ ہے کہ اس راؤنڈ میں مولانا کو کچھ نہیں ملا،پہلی بار پی ڈی ایم بنی تو مولانا کے بندے کو گورنر شپ مل گئی تھی،الیکشن کے بعد دوسری بار پی ڈی ایم بنی تومولانا کو کچھ نہیں ملا،  مولانا کی توقع تھی کہ کچھ ملے گا،اس کی وجہ سے یہ ہے کہ مولانا نے جو دہشتگردی اور افغانستان پرمؤقف اختیار کیا ہوا ہے ،وہ آج کی اسٹیبلشمنٹ کو سوٹ نہیں کرتا،آج کی اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ تبدیلیاں ہونی چاہئیں،پی ٹی آئی کو پیچھے دھکیلا جائے ،مولانا کو آن بورڈ لیا جائے ، اس بار مولانا کا خیال تھا،امید تھی کہ کے پی میں اگر گورنر شپ نہیں تو کوئی رول ملے گا، مگر پیپلزپارٹی نے روک دیا،پیپلزپارٹی نے اصرار کیا کہ ہمارا بندہ گورنر بنے گا،ایشو یہ تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو اور پیپلزپارٹی کو کون سوٹ کرتا ہے ، اسٹیبلشمنٹ کو مولانا صاحب سوٹ نہیں کرتے ، مولانا کو پھر باہر رکھا گیا،مولانا اپنے ووٹ بینک کو پکا کرنا چاہتے ہیں ، مولانا کو نظر آرہا ہے کہ اگلے الیکشن تک یہی صورتحال رہی تو آئندہ 8 یا9سیٹیں نہیں ملیں گی، اس وجہ سے ایسے سخت بیانات دے رہے ہیں،خاص کرپیپلزپارٹی کو نشانہ بنایا،کاؤنٹر اٹیک ن لیگ کی طرف سے آرہا ہے ، ن لیگ کو کہا گیا ہے کہ مولانا صاحب پر چڑھ دوڑو، جب کہیں سے حکم آتا ہے وہ پھر بجالاتے ہیں،رانا ثنا اللہ کو پتا ہے کہ ان کی اپنی پارٹی کی پوزیشن کتنی کمزور ہے ،رانا ثنا اللہ نہیں چاہتے کہ مولانا سے تعلقات خراب ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...