وفاقی آئینی عدالت:خاتون ٹیچر کے خلاف بینظیر شہید یونیورسٹی کی اپیل خارج
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے خاتون ٹیچر سیدہ لیلی کے خلاف بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کی اپیل خارج کر دی اور ان کے حق میں پہلے دیا گیا فیصلہ برقرار رکھا۔۔۔
قائم مقام چیف جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ خاتون ٹیچر نے پی ایچ ڈی کے بعد 3 سال یونیورسٹی میں کام کیا، یونیورسٹی انہیں تنگ کر رہی ہے ۔ یونیورسٹی وکیل کا کہنا تھا کہ خاتون ٹیچر کو حکومت نے 56 لاکھ سکالر شپ دی، وہ تین سال میں 196 دن رخصت پر رہیں۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے کہا خاتون ٹیچر نے استعفیٰ کیوں دیا، آپ نے انہیں اسسٹنٹ پروفیسر سلیکٹ نہیں کیا، سرکار کا پیسہ خرچ کر کے پی ایچ ڈی کرائی لیکن اسسٹنٹ پروفیسر باہر سے لے آئے ۔ جس نے رخصت منظور کی اس کے خلاف یونیورسٹی نے کیا ایکشن لیا؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments