ملک کے 97منتخب اضلاع میں پولیو مہم 2نومبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے مطابق ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع میں 2 تا 8 نومبر انسداد پولیو ذیلی قومی مہم منعقد کی جائے گی ۔۔
جس میں پانچ سال سے کم عمر کے دو کروڑ انتالیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ پنجاب کے 13 اضلاع میں 92 لاکھ 78 ہزار، سندھ کے 20 اضلاع میں 68 لاکھ83 ہزار، خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 48 لاکھ 8 ہزار، بلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ 17 ہزار ، اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار، گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں ایک لاکھ 53 ہزار اور آزاد کشمیر کے 2 منتخب اضلاع میں ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد بچوں کو یہ قطرے پلائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments