اقرار الحسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے میں اینکر اقرار الحسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔۔۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اقرار الحسن کو عدالت میں پیش کرکے مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے اقرار الحسن کو 26 اکتوبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، دوسری جانب وکیل صفائی نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت دائر کردی، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 اکتوبر کو دلائل طلب کرلیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments