سرکاری حج سکیم،واجبات ادائیگی کا آج آخری دن
عازمین نئی معلومات اور ہدایات کیلئے پاک حج ایپ استعمال کریں:ترجمان مذہبی امور
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سرکاری عازمینِ حج واجبات کی ادائیگی آج 20 اکتوبر تک لازمی مکمل کرنے کی ہدایت، ترجمان مذہبی امور کے مطابق ادائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا حج پورٹل یا پاک حج ایپ استعمال کریں، پورٹل پر ادائیگی بینک کارڈ، ون لنک یا مینول بینک چالان کے ذریعے کی جا سکتی ہے ،حج درخواست کی منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات بروقت جمع کروائیں،حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر کے ڈاکٹر سے تصدیق کروانا لازم ہے ،تصدیق شدہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حج پورٹل پر اپ لوڈ کرنا لازم ہے ،عازمینِ حج نئی معلومات اور ہدایات کے لیے پاک حج ایپ لازمی استعمال کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments