سندھ میں ریبیز سے اموات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان،پی ٹی آئی
کراچی (سٹاف رپورٹر) صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں ریبیز سے 40 افراد کی ہلاکتیں صوبائی حکومت کی نااہلی اور۔۔
بدانتظامی کا المناک ثبوت ہے ، حکومت سے آوارہ کتوں کو کنٹرول نہیں کیا جارہا جس کے باعث شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بزرگ شہری کی ریبیز سے موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتے کے کاٹنے کے بعد بروقت علاج نہ ملنا یا علاج تک رسائی نہ ہونا ایک سنگین عوامی مسئلہ ہے ، سندھ بھر میں ریبیز سے درجنوں اموات اور کتوں کے کاٹنے کے ہزاروں واقعات صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ رواں سال جناح ہسپتال کراچی میں کتے کے کاٹنے کے 11 ہزار سے زائد جبکہ سندھ بھر میں دو لاکھ سے زائد واقعات رپورٹ ہونا تشویشناک ہے ۔ ادھر سندھ میں سرکاری گندم کی 5 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کی خوردبرد کے سکینڈل اور آٹے کی مہنگائی پر ردعمل دیتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سرکاری گندم کی خوردبرد کا سکینڈل سامنے آنا تشویشناک ہے ، آٹھ افسران و ملازمین کی برطرفی کے باوجود اصل ذمہ داروں کا احتساب ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments