رہائشی ضروریات کا جائزہ ، وفاقی اداروں سے ملازم خواتین کا ڈیٹا طلب

 رہائشی ضروریات کا جائزہ ، وفاقی اداروں سے ملازم خواتین کا ڈیٹا طلب

متعلقہ ٹاسک فورس اس حوالہ سے 25نومبر تک وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریگی غیر شادی شدہ، بیوہ، مطلقہ خواتین کا سروے شدہ فارم بھیجا جا ئے ،وزارت ہا ؤسنگ

  اسلام آباد(ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں خواتین سرکاری ملازمین کی رہائش کی ضروریات کا جائزہ لینے کیلئے ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات دیئے ہیں ،اس سلسلہ میں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اورمحکموں سے خواتین ملازمین کے اعددوشمار طلب کرلئے ۔ وزارت کے مطابق اس حوالہ سے قائم کی گئی ٹاسک ورس 25 نومبر تک وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریگی ۔ اسلام آباد میں تعینات ایسی خواتین ملازمین کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے جو غیر شادی شدہ، بیوہ یا طلاق یافتہ ہوں اور جن کے بچوں کی تعداد دو سے زیادہ نہ ہو۔ ڈیٹا کے حصول کے لیے سروے فارم کا لنک بھی فراہم کیا گیا ہے اور یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سروے میں شریک افراد کی انفرادی آرا مکمل طور پر خفیہ رکھی جائیں گی۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل شدہ سروے فارمز مقررہ وقت میں ارسال کریں تاکہ نئی رہائشی سہولیات کی تعداد، سائز اور موزوں مقامات کا تعین کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...