نئے صوبوں کا مطالبہ ایم کیو ایم کے قیام سے بھی پرانا،خالد مقبول
کراچی (خبر ایجنسیاں) چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو عوام کی رائے لیے بغیر سندھ کا حصہ بنایا گیا، نئے صوبوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے ۔۔
نارتھ ناظم آباد ریزیڈنٹس کمیٹی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 1970ء کی دہائی تک کراچی کا انتظامی ڈھانچہ موجودہ صورتحال سے مختلف تھا۔ صوبوں کی بحالی کے وقت ریفرنڈم کرایا گیا اور نہ ہی عوامی رائے معلوم کی گئی ۔ نئے صوبوں کا مطالبہ ایم کیو ایم کے قیام سے بھی پرانا ہے ۔ قائداعظمؒ کے پاکستان میں کراچی ملک کا دارالحکومت تھا، ہم اور ہمارے اجداد قائد کے پاکستان میں آئے تھے لیکن کسی نے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا، پاکستان ہمارے اجداد کی کوششوں سے بنا ، ہمارا معاملہ بھٹو کے پاکستان سے شروع ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم نے ملک وہاں بنایا جہاں ہم رہتے نہیں تھے ، اس کے لیے لاکھوں قربانیاں دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments