جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس آئینی عدالت کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔۔
، جسٹس عامر فاروق نے ان سے حلف لیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان بیرون ملک دورے پر ہیں، تقریب حلف برداری میں عدالت کے جج صاحبان، وکلا کے نمائندگان اور افسران نے شرکت کی۔ حلف کے بعد جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments