ہمارے پاس معدنیات نکالنے کے وسائل ہی نہیں :رانا ثنا اللہ

 ہمارے پاس معدنیات نکالنے کے وسائل ہی نہیں :رانا ثنا اللہ

ابھی میپنگ نہیں ہوئی، معلوم نہیں وہاں معدنیات ہے یا نہیں،اگر ہیں توکتنی؟ فضل الرحمن کی بات کابلاوجہ فسانہ بنا دیا گیا:’’دنیا مہربخاری کیساتھ‘‘میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ معدنیات کیا وہاں میدان میں پڑی ہیں کہ کوئی جائے گا ،ٹرکوں کے اوپر لاد کر اسلام آباد یا کسی اورجگہ لے جائے گا؟، مولانا فضل الرحمن ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ ہونے کے ساتھ ایک سینئر سیاستدان بھی ہیں،میں سمجھتاہوں مولانا کے پاس ایسا مواد ہوگا جس کی بنیاد پر وہ یہ بات کررہے ہیں، پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معدنیات کی ابھی تک میپنگ نہیں ہوئی،شاید ہم اس پوزیشن میں نہیں کہ اس کی میپنگ کرسکیں،معدنیات کوزمین سے نکا لنے کی کیا ہماری صلاحیت ہے ؟،عالمی کمپنیوں کوٹھیکہ دئیے بغیر نکال بھی سکیں گے ؟، ہمارے پاس معدنیات نکالنے کیلئے وسائل ہی موجود نہیں ہیں،اب یہ بھی معلوم نہیں کہ وہاں معدنیات ہے یا نہیں،اگر معدنیات ہیں توکتنی ہیں ؟،اللہ کرے زیر زمین معدنیات ہوں، اس حوالے سے ابھی بہت سی چیزیں قبل از وقت ہیں۔

،اگر معدنیات نکلتی ہیں تو اس معاملے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں دونوں کا کردار ہوگا، جب کسی بین الاقوامی کمپنی کو معدنیات نکالنے کا ٹھیکہ دیا جائے گا تو اس کے بعد تنقید کا حق ہوگا ، مولانا فضل الرحمن کے بیان کو اتنا سنجیدہ نہیں لینا چاہیے اور ان کی بات کو بلاوجہ فسانہ بنا دیا گیا ہے ، مزید کہا کہ اس وقت کے پی میں دہشت گردی ہے ،مغرب کے بعد جو 12اضلاع ہیں وہاں پرحکومت کی کوئی رٹ نہیں ہوتی،یہ بات مولانا فضل الرحمن نے بھی بار بار کہی ہے ،وہاں پر مغرب کے بعد کوئی شخص سفر نہیں کرسکتا، کوئی کاروبار نہیں کرسکتا،منشیات کا کام ہورہا ہے ، پہلے ان چیزوں کو ختم کرنا ہے ،ایک سوال پرکہا کہ میری اطلاع کے مطابق سہیل آفریدی اپنے گھر میں موجود ہیں، اس بارے میں ان کے بھائی کو پتا ہے ،سہیل آفریدی کے بھائی نے پشاور ہائیکورٹ میں بازیابی کی درخواست دائر کی ہے اس سے پوچھو کیوں درخواست لئے پھرتا ہے ؟،ان کو پتا ہے وہ کہاں ہے ، گورنر فیصل کریم کنٖڈی نے بتایا بھی ہے کہ وہ حفاظتی تحویل میں ہے ،اگر سہیل آفریدی اپنے گھر میں نہیں ہے تو اس کا جواب کے پی حکومت عدالت میں جمع کرادے گی،جنید اکبر، سابق سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا مجھے نہیں پتا،نہ ہی میں نے ان کے بارے میں معلومات لیں،یہ بھی حفاظتی تحویل میں ہیں،جب ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا توا نہیں رہا کردیا جائے گا،مزید کہا کہ گورنرراج کی جب تک ضرورت ہوئی یہ رہے گا،مراد سعید بارے سوال کے جواب میں کہا کہ چار پانچ دن پہلے تک وہ افغانستان میں ہی تھے ، ہوسکتا ہے اب جگہ تبدیل کرلی ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...