چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ملتان آمد،متعدد منصوبوں کا افتتاح

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ملتان آمد،متعدد منصوبوں کا افتتاح

عدالتوں اور بار ایسوسی ایشنز کا دورہ، بینچ کے ججز سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بارکی ایگزیکٹو باڈی سے ملاقات، خانیوال بار کابھی دورہ، تقریب میں شرکت

ملتان ، خانیوال (کورٹ رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی ملتان آمد، عدالتوں اور بار ایسوسی ایشنز کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ بریفنگ بھی لی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملتان بینچ کے احاطے میں پودا لگایا اور بینچ کے ججز سے ملاقات کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے  ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹو باڈی کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر بار کے صدر چودھری عمر حیات اور جنرل سیکرٹری فیاض حسین خان لغاری نے چیف جسٹس کو لائف ممبرشپ سرٹیفکیٹ، سوونیئر، ملتان کی اجرک پیش کی جس پر چیف جسٹس نے شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ضلع کچہری ملتان کا دورہ کیا۔ انہوں نے ملتان، جلالپور پیر والا اور شجاع آباد کی عدالتوں اور بار رومز کیلئے مختلف سہولیات کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان کی صدر سیدہ بشریٰ نقوی، جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے چیف جسٹس سے ملاقات کرکے بار کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نیلم عالیہ نے ڈسٹرکٹ بار خانیوال کا بھی دورہ کیا اور تقریبات میں شرکت کی ۔ چیف جسٹس نیلم عالیہ نے کہا بار کی لائبریری وکلاء کے لیے علمی و قانونی رہنمائی کا اہم ذریعہ ثابت ہوگی جہاں سے وکلاء اپنے پیشہ ورانہ علم میں اضافہ کرتے ہوئے مستفید ہو سکیں گے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...