عظمیٰ بخاری کی بیٹی کا نکاح مریم نواز کی تقریب میں شرکت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔۔
،ودیعت فاطمہ کا نکاح بیرسٹر سید موسیٰ رضا کے ساتھ ہوا ۔تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ سمیت دیگر سیاسی و سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے دولہا کا تعارف کرایا۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے نئے شادی شدہ جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments