دہشتگردی :سیاستدان ذمہ داری دکھائیں

دہشتگردی :سیاستدان ذمہ داری دکھائیں

اسلام آباد (اے پی پی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے جب تک سیاستدان اور سیاسی جماعتیں میڈیا کے سامنے آکر دہشتگردی کی کھل کر مخالفت نہیں کریں گی اور اس کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داری قبول نہیں کریں گی، تب تک ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کو اپنا واضح موقف پیش کرنا اور ذمہ داری دکھانا ہوگی اور اس حوالے سے عملی ذمہ داری بھی قبول کرنا ہوگی۔انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں کے بیرون ملک سفر اور بلیو پاسپورٹ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ کے منتخب ارکان عوامی اور حکومتی امور کے سلسلے میں سفر کرتے ہیں اگر کوئی رکن اپنے ذاتی خرچ پر بیرون ملک جاتا ہے تو اس پر اعتراض کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...