کچہری دھماکا:ہائیکورٹ کی معاوضہ پالیسی جلد مرتب کرنیکی ہدایت

کچہری دھماکا:ہائیکورٹ کی معاوضہ پالیسی جلد مرتب کرنیکی ہدایت

معاملہ حکومت تک پہنچ گیا کچھ تو ہوا، متاثرین کو ادائیگی کا پیکیج بن جائیگا:جسٹس ارباب

اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضلع کچہری خودکش دھماکے کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس میں بتایا گیا کہ معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے ، وزارت داخلہ کے سیکشن افسر نے بتایا کہ ابھی متاثر ین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق پالیسی نہیں بنی، پالیسی وزیر اعظم کے ذریعے بن کر وفاقی کابینہ میں پیش ہو گی، عدالت نے وفاقی حکومت کو معاوضے کی ادائیگی کی پالیسی جلد مرتب کرنے ،متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق پالیسی کا معاملہ سیکرٹری کابینہ کو بھیجنے کی ہدایت کر دی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا معاوضے کی ادائیگی کا معاملہ وفاقی حکومت تک پہنچ گیا چلیں کچھ تو ہوا، اس میں سب کا بھلا ہو جائے گا ، متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کا پیکیج بن جائے گا۔، معاملہ سیکرٹری کابینہ کو بھیج کر کہیں وہ اسے کابینہ میں رکھیں ، سیکشن افسر سے کہا آپ معاملے کو فالو کریں اور سیکرٹری کابینہ کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...