ڈی جی حج جدہ کے اضافی چارج میں توسیع ،عبدالوہاب سومرو کواسٹیبلشمنٹ رپورٹ کی ہدایت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل حج جدہ کے اضافی چارج میں توسیع اور سابق ڈی جی کو واپس بلانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔۔۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اویس منظور سمرا کے وفاقی سیکرٹری آبی وسائل کے اضافی چارج میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے ، ڈائریکٹر حج جدہ عارف اسلم کو ڈائریکٹر جنرل حج جدہ، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈویژن کا چارج سونپ دیا گیا ہے ، جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر عبدالوہاب سومرو کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments