گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف آئینی عدالت میں درخواست دائر

 گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف آئینی عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی،محمد یوسف جاوید ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی اور غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔۔۔

درخواست میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت جاری نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے جبکہ وفاق، صدر مملکت، گورنر خیبر پختونخوا، حکومت خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہنگامی حالت کے تحت حاصل غیر معمولی اختیارات بھی آئین کے تابع ہیں اور ان کا عدالتی جائزہ لیا جا سکتا ہے ۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہنگامی حالت اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کی جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...