رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ، ممبر انسپکشن ٹیم عہدوں سے فارغ

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ، ممبر انسپکشن ٹیم عہدوں سے فارغ

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عوامی مفاد میں فوری خدمات ختم کر دیں:نوٹیفکیشن شرائط کے مطابق محمد یار ولانہ اور تنویر اکبر کو ایک ایک ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے گی

 اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ اور ممبر انسپکشن ٹیم محمد تنویر اکبر کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ اس حوالے سے چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار (چیف جسٹس سیکرٹریٹ) نور محمد مرزا نے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ۔ نوٹیفیکیشنز کے مطابق چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے عوام الناس کے مفاد میں فوری طور پر رجسٹرار محمد یار ولانہ اور ممبر انسپیکشن ٹیم محمد تنویر اکبر کی خدمات ختم کر دیں، رجسٹرار اور ممبر انسپکشن ٹیم کو معاہدے کی شرائط و ضوابط کے مطابق ایک ماہ کے نوٹس کے عوض ایک ایک ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے گی،چیف جسٹس نے رجسٹرار محمد یار ولانہ اور ممبر انسپیکشن ٹیم محمد تنویر اکبر کی ملازمت کے دوران خدمات اور کاوشوں کو سراہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...