ٹربیونل کی تشکیل میں تاخیر کی بنیاد پر شہری کا قانونی حق ختم نہیں کیا جاسکتا:لاہور ہائیکورٹ
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے قرار دیا ہے کہ اگر قانون کے تحت کسی حق کے نفاذ کے لیے خصوصی ٹربیونل قائم کرنا ضروری ہو۔۔۔
اور حکومت مقررہ مدت کے دوران ٹربیونل تشکیل نہ دے تو اس تاخیر کی بنیاد پر شہری کا قانونی حق ختم نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے ہتک عزت کا دعویٰ مدتِ میعاد کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ میرٹ پر فیصلے کے لیے متعلقہ ٹربیونل کو واپس بھجوا دیا۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فاروق ملک کی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments