سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی کیلئے شکایت ڈیسک بنایاجائے :سپریم کورٹ
یو ایس ایف پر 4.79ارب ٹیکس کی ذمہ داری سے متعلق حکم کالعدم، اپیل منظور
اسلام آباد (حسیب ریاض ملک)سپریم کورٹ نے طبی غفلت کے مقدمے میں سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی، طبی عملے کی تربیت اور مریضوں کی شکایات کے بروقت ازالے سمیت اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر سربراہی تین رکنی بینچ نے بی بی حنیفہ کی ہرجانہ ادائیگی کے مقدمے میں 2018ء کی سول پٹیشن اور منسلک سول اپیل منظور کر کے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اخراجات کی ادائیگی کا حق دار قرار دیا۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے یونیورسل سروس فنڈ کی اپیل منظور کرتے ہوئے ٹیکس حکام کی جانب سے عائد تقریباً 4.79 ارب روپے کی ٹیکس ذمہ داری سے متعلق حکم کالعدم قرار دیا۔ مزید برآں سپریم کورٹ نے راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں اراضی پر قبضے اور قتل کے مقدمے میں نامزد چار ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواستیں مسترد کر کے ٹرائل کورٹ کو چھ ماہ میں مقدمے کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان علی عمران، وسیم اعجاز، رومن عمران اور وحید پر ایک شخص کے قتل کا الزام ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments