13 سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہو سکتا ، گورنر پختونخوا
تمام ادارے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں
پشاور (دنیا نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے سے تجاوزات کے خلاف اور صفائی کیلئے پالیسی کا اعلان کر دیا ،پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کو صاف ستھرا بنانا ہمارا عزم ہے ، 13 سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہو سکتا، وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، لوگ غیر قانونی تجاوزات خود مسمار کر دیں ورنہ حکومت ایکشن لے گی، کسی کی سفارش نہیں چلے گی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کے تحت تمام ادارے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments