ملکی استحکام : اندرونی مفاہمت کی بھی ضرورت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جنہوں نے بیرونِ ملک عمدہ سفارتکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اب ان کے لیے لازم ہے کہ وہ اندرونی دراڑیں بھرنے اور باہمی خلیج پاٹنے کے لیے ملک کے اندر بھی کامیاب سفارتکاری کا ماحول پیدا کریں۔ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی استحکام کے لیے صرف بیرونی سطح پر نہیں بلکہ اندرونی محاذ پر بھی مفاہمت اور رابطوں کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ذمہ داری صرف ایک فریق کی نہیں بلکہ حقوق مانگنے والوں اور سیاسی مخالفین پر بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سیاست اور معاملات کو چلانے کے لیے ہر کام نہ تو طاقت کے بے محابا استعمال سے ہو سکتا ہے اور نہ ہی محض سفارتکاری کے ذریعے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ، بلکہ اس کے لیے متوازن اور سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments